: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میانمار،15مارچ(ایجنسی) میانمار میں، جو پہلے برما کہلاتا تھا، اپوزیشن سیاستدان اور نوبل امن انعام یافتہ آنگ سان سُوچی کے انتہائی قریبی ساتھی تِن جو کو نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ 69 سالہ تِن جو کو ملکی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے ایک اجلاس میں 652 میں سے 360 ووٹ
ملے۔ اس طرح تقریباً نصف صدی کے بعد وہ پہلے غیر فوجی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ 70 سالہ سُوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی این ایل ڈی نے گزشتہ نومبر میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں اَسّی فیصد نشستیں جیتی تھیں تاہم موجودہ سیاسی نظام میں بھی ایک چوتھائی نشستیں فوج کے لیے مخصوص ہیں، جسے اب تک ملک میں غالب حیثیت حاصل رہی ہے۔